حافظ آباد( +نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ضلعی زکوۃ و عشر کمیٹی حافظ آباد نے1414 رحسٹرڈ مستحقین زکوۃ کو 6 ماہ کا گزارہ الاؤنس فی مستحق 9ہزار روپے کل مبلغ 1 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار روپے اور 73 بصارت سے محروم مستحقین زکوۃ کو فی 12 ہزار روپے کل مبلغ 8 لاکھ 76 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین سردار بابر سہیل گجر صاحب ضلعی زکوۃ و عشر کمیٹی حافظ آباد اور میاں ثنائاللہ ضلعی زکوۃ آفیسر حافظ آباد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا چئیرمین نے مزید بتایا کہ مستحقین زکوۃ اپنی پوری رقم 9 ہزار اور نابینا افراد 12 ہزار روپے وصول کریں مستحقین زکوۃ کو ٹیلی نار ایزی پیسہ کیطرف سے 3737 سے میسج وصول ہو گا ٹیلی نار ایزی پیسہ کو سروس چارجز کی رقم محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب نے ادا کر دی۔