کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) مہنگائی،بے روزگاری، کرپشن و بدامنی کے علاوہ حکومت نے ملک کو اور کچھ نہیں دیا حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی متعارف نہیں کروایا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،شیخ آصف بشیر پیٹالوی،سابق چیئرمین یونین کونسل چودھری محمد گلفام ورک اور محمد اسلام مغل نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت سے نجات پاکر ہی عوام کور یلیف ملے گا،عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف درتکلیف کا سلسلہ جاری ہے،ایسی نکمی اور نااہل ترین، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے،وزیراعظم ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پٹرول بم گرانے کی تیار ی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اقتدار کی بس آخری سانسیں لے رہی ہے حکومتی کارکردگی زیرو مگر خود کو بادشاہ سمجھنے والے وزیر اعظم اپنے نکمے وزرا میں اسنادتقسیم کررہے۔وزیراعظم مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کی بجائے مستعفی ہوجائیں۔