گوادر (بیورو رپورٹ) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کے مشترکہ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 5 غیر ملکی اور 2 دوہری شہریت رکھنے والے 7 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی کشتی سے 625 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ 625کروڑ (پاکستانی روپے) ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو سمگلروں سمیت مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ۔