شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سابق ضلعی صدر جمیلہ یونس جنجوعہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل ہمارا مشن ہے کیونکہ اصلاحاتی ایجنڈا مکمل ہونے سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا، اسی لئے تحریک انصاف کی حکومت نے اداروں کی استعدادکار بڑھا نے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، اپنے ایک بیان میں جمیلہ یونس جنجوعہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا جو ویژن پی ٹی آئی نے دیا اس سے قبل کسی حکومت کو توفیق نہیں جس نے اقتدار سنبھالا ملک کو لوٹا اور اپنی تجوریاں بھر پر رخصت ہوگیا پہلی بار ایسی پارٹی کو حکومت ملی ہے جس کی حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقی جمہوری جماعت ہے جس نے اپنی شبانہ روز جدوجہد سے اپنا سیاسی مقام بنایا اور آج اقتدار میں آکر ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہی ہے۔