وزیر اعظم قوم کا اعتماد  کھو چکے، بلا تاخیر مستعفی  ہوجانا چاہئے:شبیر بٹ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم کا اعتماد کھو چکے انہیں بلا تاخیر مستعفی ہوجانا چاہئے ، حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے ہر وعدے سے یوٹرن لیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا نہ ہو لیکن عوام موجودہ حکومت کو مزید ایک دن بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ و زیر اعظم عمران خان کو عوام کی حمایت حاصل نہیں رہی مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت نے لوگوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنادیا ۔ حکومت عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کر رہی ہے بجلی کے نرخ بڑھانے سے مزید مہنگائی کا طوفان بر پا ہو جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن