گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مفتی اعظم پاکستان اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن ہزاروی نے کہا ہے کہ مفتی محمد نصرت اللہ مجددی اور جامعہ شیخ الحدیث اہلسنت و جماعت کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ مدارس اور علما کرام وہ روشن ستارے ہیں جن کے بغیر معاشرہ بے روح ہے علما کرام کو منبر و محراب کے مقتدی نہیں بلکہ مقتدا و پیشوا کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شیخ الحدیث مفتی محمد نصرت اللہ مجددی جی ٹی روڈ میں صاحبزادہ محمد ابوبکر مجددی کی زیر سرپرستی عرس حضور شیخ الحدیث مفتی محمد نصرت اللہ مجددی علیہ الرحمہ وسالانہ ختم بخاری کی تقریب اور 77 علما کرام 27 حفاظ کو دستار فضیلت اور 17 ایم فل5 پی ایچ ڈی اسکالرز کو اعزازی شیلڈ ز دینے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے درس نظامی سے فارغ التحصیل ہونے والے علما کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ منبر و محراب کے وارثان کو مقتدی نہیں بلکہ مقتدا و پیشوا کا کردار ادا کرنا چاہیے۔