اسرائیل کا اپنا پہلا کوانٹم کمپیوٹرتیارکرنے کا اعلان

Feb 16, 2022 | 10:33

ویب ڈیسک

اسرائیل نے 20 کروڑ شیکل (6کروڑ20لاکھ امریکی ڈالر)کی لاگت سے اپنا پہلا کوانٹم کمپیوٹرتیارکرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل کی انوویشن اتھارٹی (آئی آئی اے)نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ اس منصوبے کے لیے وزارت دفاع میں آئی آئی اے اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی (ایم اے ایف اے ٹی)کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ کوانٹم کمپیوٹیشنل قابلیت اسرائیلی ایکوسسٹم کی تکنیکی بنیاد رکھے گی جو مستقبل میں سلامتی، اقتصادیات، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنس میں پیشرفت کی رہنمائی کرےگا۔انوویشن اتھارٹی براہ راست یا کلاڈ رسائی کے ذریعے کیلکولیشن کے لیے کوانٹم کمپیوٹیشنل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ترقی پر توجہ دے گی۔ایم اے ایف اے ٹی ایک قومی کوانٹم سنٹر قائم کرے گا جو اعلی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے علاوہ نیشنل انفراسٹرکچر فورم فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

مزیدخبریں