وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مسترد ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ کی وجہ سے ظاہر ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔
LG elections in KP have again shown problem of rejected votes bec of double stamping etc. The same had come out in Judicial Commission report on 2013 elections. The ability to manipulate elections through getting opp votes rejected is one of the reasons the status quo opposes EVM pic.twitter.com/ch78zPEGQw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 16, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کرنے کی صلاحیت ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹس کو ای وی ایم کی مخالفت کرتا ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ مسترد کئے گئے مخالف ووٹ حاصل کرنے کے ذریعے انتخابات میں ہیرا پھیری کی صلاحیت ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کی وجہ سے اسٹیٹس کو الیکٹرونک ووٹنگ کی مخالفت کرتا ہے۔