دبئی کے سنیما گھروں میں مکمل گنجائش کے ساتھ فلموں کی نمائش کی اجازت

 دبئی کے سنیما گھروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد کی گئی پابندیاں بتدریج ختم کرتے ہوئے مکمل گنجائش کے ساتھ فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے سنیما گھروں میں بدھ کے روز سے مکمل گنجائش کے ساتھ فلم دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے ساتھ ہی دنیا کے اس بڑے تجارتی و کاروباری مرکز میں سماجی سرگرمیوں، تقریبات اور اجتماعات میں بھی مکمل گنجائش کے ساتھ شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن