پاکستان :  کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی،2ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ 

Feb 16, 2022 | 14:53

ویب ڈیسک
پاکستان :  کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی،2ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ 
پاکستان :  کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی،2ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 49شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 91ہزار 423افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 877شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49ہزار553ٹیسٹ ہوئے۔ مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ58 لاکھ 96ہزار758ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.97فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 534مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  4 ہزار 792افراد نے شکست دی۔ جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار517 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 73 ہزار 29ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 390جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 60ہزار670کیسز اور 8 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 12 ہزار 78افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 153انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 371 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
آزاد کشمیر میں 42ہزار 180افراد کورونا سے متاثر اور 773جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 388شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار1 انتقال کر گئے۔

مزیدخبریں