وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ خانیوال میں 112 مشتبہ افراد حراست میں ہیں ، 10مرکزی ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ، سانحہ سیالکوٹ و خانیوال جیسے واقعات ناقابل قبول ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کو اس طرح کے واقعات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، پیغام پاکستان امن کمیٹیوں کی یونین کونسل کی سطح پر تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے .انتہا پسند اور تشدد پسند عناصر کے خاتمے کیلئے فکری ، نظریاتی جدوجہد کے ساتھ ساتھ قانون کی بالا دستی کی ضرورت ہے ، پولیس اور سلامتی کے اداروں نے سانحہ سیالکوٹ میں بہترین کردار ادا کیا ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد سے پولیس کے ساتھ جو سلوک ہوا اس کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، پولیس ، سلامتی کے اداروں کے ساتھ قانون کی بالا دستی کیلئے ہر سطح پر تعاون کرنا ہو گا