خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے آج(بدھ) کراچی میں سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے علاوہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں ہرشعبہ مثبت انداز میں ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔