ٹیکسٹائل صنعت کی استعدادبڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری

حکومت نے ٹیکسٹائل کی صنعت کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دی ہے تاکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں پائیدار اضافہ یقینی بنایا جائے۔

آج (بدھ)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں اِس پالیسی کی منظوری دی۔مشیر تجارت نے کہا کہ پالیسی کا ایک بڑا مقصد ٹیکسٹائل کی صنعت کو بین الاقوامی مسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرنا ہے۔رزاق دائود نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں خام مال کی درآمدات پر ڈیوٹی کم کر دی ہے اس پالیسی میں بھی ٹیرف کو معقول بنانے کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل کی صنعت کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن