سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا باچاخان میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ

Feb 16, 2022 | 21:11

ویب ڈیسک

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا، انہوں نے زیر تعمیرنئے ایمرجنسی، برن اینڈ ٹراما یونٹ میں کام کا جائزہ لیا.اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر نے تعمیراتی کام پرسپیکر قومی اسمبلی کو بریفنگ دی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد محبوب نے اسد قیصر کو نئی عمارت میں کچھ ضروری تبدیلیاں کرنے کا کہا جس پر اسپیکر نے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو تمام ضروری تبدیلیاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی،

دورے کے دوران صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش اور تحصیل صوابی کے ناظم عطاء اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈین اینڈ چیف ایگز یکٹیو گجو خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن اور میڈیکل ڈائریکٹر شاہد نثار خالد نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہسپتال میں صحت سہولیات پر پیش رفت سے آگاہ کیا.

مزیدخبریں