حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مراعات فراہم کررہی ہے۔وزیرخزانہ

Feb 16, 2022 | 22:14

ویب ڈیسک

وزیرخزانہ شوکت ترین نے سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیرخالد الفلاحی اورقطر کے توانائی کے وزیر SAAD SHERIDA AL KAABI سے آن لائن ملاقاتیں کیں۔سعودی وزیر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی طرف سے بتایاگیا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مراعات فراہم کررہی ہے ۔فریقین نے زراعت، خوراک کے تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ریفائنری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اورتجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ۔سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر نے مختلف شعبوں میں وسیع تر باہمی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زوردیا۔قطر کے وزیر توانائی سے ملاقات میں دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام کے امور پر بات چیت کی گئی ۔اس کے علاوہ امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر مسعود خان نے  اسلام آباد میں وزیرخزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی ۔وزیرخزانہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مسعود خان کو مبارک باد دی۔ڈیجیٹل پالیسی اور ای کامرس کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شوکت ترین نے یقین دلایا کہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے مکمل تعاون اور تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

مزیدخبریں