اسلامی تعاون تنظیم کا بدعنوانیوں میں ملوث افراد کا احتساب کرنے،مالیاتی شفافیت کی ضرورت پر زور

Feb 16, 2022 | 22:47

ویب ڈیسک

اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے معاشروں میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس لعنت میں ملوث افراد کا احتساب کرنے کے لیے زیادہ مالیاتی شفافیت کی ضرورت پر زور دیا ہے، یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے بدعنوانی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے پینل بحث کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی مختلف شکلوں میں بدعنوانی کی لعنت کی موثر طریقے سے روک تھام کے طریقہ کار کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔فنانشل اکائونٹیبلٹی ٹرانسپیرنسی اینڈ انٹیگریٹی پینل کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق اندازاً 7 ٹریلین امریکی ڈالر، جو اکثر بدعنوانی کی مختلف شکلوں سے حاصل کیے جاتے ہیں وہ کرپشن کے لئے سازگار ممالک کے ذریعے منتقل کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں