رئیسی کی شی جن پنگ سے ملا قات : جوہری توانا ئی ، یو کرائن جنگ سمیت اہم اموار پر مذاکرات


بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)  ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی مالیاتی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں جوہری توانائی اور یوکرائن جنگ سمیت اہم عالمی  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملک میں 20 سال بعد پہلے ایرانی صدر کا دورہ ہے۔ صدر شی جن پنگ نے ایران کی چین کے ساتھ یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں موجودہ پیچیدہ تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور ایران نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ابراہیم رئیسی نے بھی چین کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلق مزید مستحکم و مضبوط ہوگا۔  ابراہیم رئیسی چینی وزیراعظم‘ وزیر توانائی اور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گے اور ان شعبوں میں دونوںممالک کے درمیان کئی معاہدے طے پانے کا امکان بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...