اسلام آباد (وقائع نگار) عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار محمد آصف نے سابق ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ پہاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ وہ اگلی پیشی پر ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کریں۔ تاکہ مقدمے کو جلد نمٹایا جا سکے۔ ملزم کی طرف سے وکیل عارف خان عدالت میں پیش ہوئے اور کورٹ سے استدعا کی کہ استغاثہ کو پابند کیا جائے کہ وہ شہادتیں پیش کریںتاکہ ہم معزز عدالت کو اپنا موقف پیش کر سکیں۔ کورٹ کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے اور آئندہ پیشی پر شہادتیں پیش کریں گے۔