کراچی،حلقہ بندیوں کے معاملہ پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے


کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچا اور کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات پر ہی الیکشن کمیشن کو لیٹر لکھا تھا اور اب انہی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوسیز  بڑھانے کا خط لکھ رہے ہیں۔ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمارے مؤقف کو مانا ہے، امید ہے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دھرنا مؤخر کیا تو اس دوران پیپلز پارٹی کے ساتھ حلقہ بندیوں پر اہم پیشرفت ہوئی، نئی یوسیز بنانا مکمل طور پر صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...