وزیراعظم سے ن لیگی وفاقی وزراء کی ملا قات ، بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ 

Feb 16, 2023


اسلام آباد (خبر  نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی 83 ارکان پر مشتمل وفاقی کابینہ کے (ن) لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا ہے۔ وفاقی وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں شامل 34 وزراء میں سے 12 کا تعلق (ن) لیگ سے ہے اور 7 وزرائے مملکت میں سے  3 مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے اور تنخواہ نہیں لیںگے۔

مزیدخبریں