اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست کو جیبیں بھرنے والے گروہ کی جیل بھرو تحریک کی پہلی قسط قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے پر یہ تبصرہ کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
عمران کی درخواست ضمانت، مریم اورنگزیب نے جیل بھرو تحریک کی پہلی قسط قرار دے دی
Feb 16, 2023