ضمنی انتخابات این اے 107 ،109میں بھرپور حصہ لیں گے:زاہد حبیب قادری 

Feb 16, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات این اے 107 اور این اے109میں بھرپور حصہ لیں گے۔ این اے 107 میں سے علامہ محمد بہادر علی رضوی اور 109 سے میاں عبدالرحمن امیدوار ہوں گے۔ پاکستان میں موروثیت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہوگا۔ اینٹی سٹیبلشمنٹ بنانے اور حمایت کرنے والوںکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی فوج ایک بہادر فوج ہے جس کا سیاسی کاروبار میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ملکی دفاعی اداروں کو بد نام کرنے والوں کی ذاتی خواہشات کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔

مزیدخبریں