لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا اور نگران صوبائی وزیر پنجاب بلال افضل نے کلمہ چوک انڈرپاس ری ماڈلنگ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور اور صوبائی وزیر پنجاب نے برکت مارکیٹ تا مین بلیوارڈ گلبرگ کا پیدل دورہ کیا۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوانے کہا کہ کلمہ چوک انڈپاس میگا پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک افسران کی سپیشل ٹیم لگا دی گئی ہے۔ میٹریل پہنچنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ کلمہ چوک انڈرپاس مین ٹریفک آرٹری ہے۔اس کی جلد ازجلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ انڈرپاس کے ایک حصے کو بند نہیں کیا وہ ٹریفک کیلئے کھلا ہوا ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور کنٹریکٹر نے سائٹ پر بریفنگ دی۔جبکہ کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ’’صفائی اولین ترجیح‘‘صاف ستھرا شہر ہر شہری کا حق مہم کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی کیمپ چیئرنگ کراس کا دورہ کیا۔ آج سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ساوتھ اور نارتھ سرکل کا علیحدہ ڈپٹی سی او نگران و ذمہ دار ہوگا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے دونوں سرکل کیلئے 134افسران کی مانیٹرنگ کا ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے دونوں سرکلز میں صفائی معیار کا روزانہ تقابلی جائزہ ہوگا۔ ایک بھی گھوسٹ ملازم ناقابل برداشت ہوگا۔ اہلکار اور افسر کو فیلڈ میں ڈیوٹی کرنی ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے ہدایت کی کہ سی ای او کمپنی سارے افسران کو فیلڈ میں بھیجیں۔ سخت مانیٹرنگ کریں۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ بہت سارے علاقوں میں صفائی بہترین ہے۔ لیکن سب علاقوں میں بہترین کا ہدف ہے۔ شہر کی صفائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ایل سے ہی پوچھا جائیگا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ہر ڈسپوزل اسٹیشن پر خالی کرنے کے اوقات لکھیں۔ خالی نہ ہونے کی صورت میں شہری اطلاع دیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کیلئے ایک ہی سٹینڈرڈ ہے کہ شہر صاف ہونا چاہیے۔
کمشنر لاہور ، نگران صوبائی وزیر پنجاب کا دورہ کلمہ چوک انڈرپاس ری ماڈلنگ
Feb 16, 2023