تحفظ ناموس صحابہ بل سینیٹ آف پاکستان سے بھی متفقہ منظور ہوگا:عبد اللطیف خالد چیمہ


لاہور(خصوصی نامہ نگار)خلیفہ ششم بر حق، کا تب وحی حضرت امیر معاویہؓ کی سیرت و خلافت کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر نے امیر معاویہؓ  کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرات صحابہ کرامؓ تاریخی نہیں قرآنی شخصیات ہیں۔ اللہ اور رسول اللہؐ کی طرف سے بخشے بخشوائے، ہدایت یافتہ اور جنتی ہیں۔ ان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے امت میں انتشار و افتراق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا تحفظ ناموس صحابہ بل سینیٹ آف پاکستان سے بھی متفقہ منظور ہوگا اور منقبت صحابہ کی پر امن جدوجہد ایوانوں اور میدانوں میں جاری و ساری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن