لاہور(خصوصی نامہ نگار) امام المحدثین، بانی دارالعلوم حزب الاحناف سید دیدار علی شاہ الوری کا 2 روزہ عرس دربار دہلی گیٹ لاہور میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہوئی جن میں جانشین شارح بخاری پیر سید مختار اشرف رضوی، سید نذر حسین ، پیر سید حامد علی ، علامہ عبدالستار سعیدی، مفتی نعیم اختر نقشبندی، علامہ احمد برکاتی، علامہ طاہر تبسم ، پیر الطاف برکاتی، پیر اعجاز اشرفی، خلیفہ سید ابوالبرکات محمد علی برکاتی قابل ذکر ہے۔ اس موقع پر خطاب میں حافظ عبدالستار سعیدی نے کہا کہ سید دیدار علی شاہ نا صرف جید عالم دین بلکہ ولایت کے اعلیٰ و ارفع مقام پر بھی فائز تھے اور آج بھی پاکستان کا کوئی سنی عالم دین ایسا نہیں ہوگا کہ جس کی علمی سند سید دی۔