لاہور(نیوزرپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین کی زیر صدارت ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ لیسکو صارفین نے چیف ایگزیکٹو کو آن لائن شکایات درج کروائیں، چودھری محمد امین کا شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف چودھری محمد امین کی جانب سے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، ای کچہری میں لیسکو کے مختلف سرکلز کے ملازمین نے ای کچہری میں شکایات کے انبار لگا دئی،ے صارفین کی جانب سے میٹرز نہ لگنے، اوور بلنگ سمیت مختلف نوعیت کی شکایات کی گئیں۔ سینکڑوں صارفین کی جانب سے خراب میٹرز بھی تبدیل نہ ہونے کی بھی شکایت کی گئی۔لیسکو چیف چودھری محمد امین نے کچہری میں موصول شدہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے اور صارفین سے التماس کی کہ اپنے بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو برقرار رکھا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو صارفین کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ای کچہری ،صارفین کی آن لائن شکایات پر احکامات جاری
Feb 16, 2023