ورکرز یونین سی بی اے نے مہنگائی،بیروزگاری،حادثات کےخلاف یوم احتجاج منایا 

Feb 16, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) ملک بھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام محکمہ بجلی اور واپڈا کے کارکنوں نے ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی ملک میں صنعتی ادارے بند ہونے اور کارکنوں کے شدید بے روزگاری میں دن بدن بے حد تیزی سے اضافہ ہونے اور محکمہ بجلی کے کارکنوں کو دوران کام آئے دن المناک جانکاہ وغیر جانکاہ حادثات سے محفوظ کرانے محکمہ بجلی میں خالی آسامیوں پر جلد بھرتی نہ ہونے اور قومی منافع بخش بجلی کی کمپنیوں اور منافع بخش گدو تھرمل پاور سٹیشن کو آئی ایم ایف کے دبا¶ پر نجکاری کے حوالے کرنے اور بجلی و گیس کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکال کر یوم احتجاج منایا ۔کارکنوں نے بلوچستان سندھ پنجاب خیبر پی کے کے سب شہروں میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں لاہور میں ہزاروں محنت کشوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست مظاہرہ کرکے احتجاج کیا ۔خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں امرائ،سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرائیں۔منافع بخش جدید گدو پاور ہاﺅس کی مجوزہ نجکاری نہ کریں۔

مزیدخبریں