شہر کو گداگروں سے پاک کیا جائے : ڈی آئی جی آپریشنز


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراؤں کو گداگروں سے پاک کیا جائے۔بھکاریوں اور اْن کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ آن لائن پتنگ و ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محرران کی تھانوں میں موجودگی کو یقینی بنایاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اور ڈویژنل ایس پیز موقع پر موجودتھے۔ ایس پیز نے اپنی متعلقہ ڈویڑنز کی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کیں۔ اجلاس میں شہر بھر کی سکیورٹی ولاء اینڈ آرڈرکی صورتحال کا جائزہ جبکہ نشئیوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اْٹھائے جائیں۔سپیشل ٹیمیں ویک اینڈ پر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے متحرک رہیں۔ پتنگ و ڈور بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائے۔ ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کی فارمل انسپکشن کریں۔عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...