لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت تمام اضلاع کے بارڈر ایریاز کی پولیس چیک پوسٹوں کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے فرائض کی بہترین ادائیگی پر تمام اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکارقوم کے وہ مجاہد ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، تھانہ مکڑ وال میانوالی پرحملہ آور دہشت گردوں کی پسپائی پنجاب پولیس ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، میانوالی پولیس کے جانبازوں کا جذبہ، شجاعت اور فرض شناسی پوری فورس کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کریں دہشت گرد حملوں کو پسپا کرنے کے ساتھ دہشت گردوں کو زندہ واپس نہیں جانے دیں گے، جتنے دہشت گردوں کے سر آپ مجھے دیں گے اتنے ہی بڑے انعامات آپ کے منتظر ہوں گے۔ پولیس کے تمام یونٹس مل کر خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول سے ٹارگٹ کے شکار کا مشن سر انجام دیں، ہائی الرٹ ہوکر فرائض کی ادائیگی کیساتھ ساتھ خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول کا نظام مزید موثر بنایا جائے، بارڈر چیک پوسٹو ں پر جدید اسلحہ، سنائپر ز، لائٹس اور انٹرنیٹ سمیت ہر ممکن وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جار ہا ہے۔
جتنے دہشت گردوں کے سر دینگے اتنے بڑے انعامات دینگے: آئی جی
Feb 16, 2023