لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے ڈویژنل ایس پیز،اے وی ایل،ایس ڈی پی اوز سمیت انویسٹی گیشنز و جینڈر سیل انچارجز کیساتھ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹنگ کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ چالان سمیت روڈز پنڈینسی کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو پنڈینسی کلیئر کروانے کیلئے ڈیڈ لائن دی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات کی بروقت یکسوئی کیلئے موزوں تفتیشی افسران کا انتخاب کریں جبکہ ایس ڈی پی اوز پینڈنگ انکوائریز،عدم پتہ و زیر تفتیش مقدمات کا جلد میرٹ پر یکسو یقینی بنائیں۔