لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چھینا جھپٹی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن کو کال موصول ہوئی کہ 2 موٹر سائیکل سوار موبائل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ہیں، ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان کے نہ رکنے پر تعاقب کر کے ان کو ویلنشیا ٹائون کے قریب گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے4 موبائلز،موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کر لی گئی،ملزمان کو چوکی ہلوکی کے حوالے کردیا گیا۔