لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہورنے چوکوں اورسڑکوں پر، بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے د یا ہے۔سی ٹی او لا ہو ر کیپٹن(ر?)مستنصر فیروز نے کہا کہ جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دید ی،سگنلز پر بھکاریوں اور گدگروں کو فوری ہٹایا جائے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے، رواں ماہ کے دوران 40 گداگروں کیخلاف کارروائی کی گئی، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے، ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائیگا۔ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کے لئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے، بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔