سی سی پی او نے زیر التوا مقدمات نمٹنانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا

Feb 16, 2023


لاہور(نامہ نگار)لاہور کے سرکل افسران کی سستی یا اعلی افسران کی عدم دلچسپی شہریوں کے فسٹ اور سیکنڈ بورڈ کی تفتیش کے سینکڑوں مقدمات سالہاسال سے فیصلوں کے منتظر، ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ اور ملزمان اپنے مقدمات کی تفتیش کیلئے سرکل افسران کے دفاتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر پھر بھی مقدمات کے فیصلے نہ ہوسکے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے سرکل افسران کے پاس زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں قتل,اقدام قتل,دیرینہ دشمنی پر قتل,فراڈ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے سینکڑوں مقدمات کی تفتیشیں مدعی مقدمہ یا ملزمان تفتیشی افسران کی تفتیش سے مطمئن نہ ہوکر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو فسٹ بورڈ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سیکنڈ بورڈ میں سینکڑوں مقدمات کی تفتیشیں تبدیل ہوکر سرکل افسران کو مارک کی جاتی ہیں تاکہ سرکل افسران ان تبدیلی تفتیشوں کے میرٹ پر فیصلے کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے سرکل افسران تبدیلی تفتیش کے مقدمات کی تفتیش کرنے کی بجائے اپنے ماتحت ریڈروں کے سپرد تفتیش کردیتے جو تفتیش کوسالہا سال التواء میں رکھتے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہور کے سرکل افسران ڈی ایس پیز و اے ایس پیز کے پاس زیر التواء سینکڑوں مقدمات کی فسٹ اینڈ سیکنڈ بورڈ کی تفتیش کو جلداز جلد نمٹانے کا حکم دیا اورآئندہ ہفتے لاہور کے تمام سرکل افسران کو پنڈنگ تفتیشیں مکمل کرکے طلب کر لیا ہے جبکہ ناقص کارکردگی والے سرکل افسران کو لاہور بدر کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں