ہائیکورٹ : عمران ریاض‘شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکرٹری داخلہ ‘ڈی جی ایف آئی اے طلب


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض اور شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو 20 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے  وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ عمران ریاض اور شہباز گل پاکستان کے شہری اور ان کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ۔ عدالتوں نے عمران ریاض کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا ہے ۔وفاقی حکومت نے خلاف قانون سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈالا،وفاقی وزارت داخلہ کے اس اقدام سے بنیادی حقوق سلب ہوئے ہیں،آئین کے تحت کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی،استدعا ہے کہ عدالت نام ای سی سے نکالنے اور سفر کرنے کی اجازت دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...