اشتہاری گرفتار‘اسلحہ برآمد

Feb 16, 2023


لاہور(نامہ نگار) بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص اور ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے عدنان نامی شہری کو گرفتار کر کے ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کر لی ہیں جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث گزشتہ دو سال سے اشتہار ملزم عمر کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں