لاہور(نامہ نگار) مجاہد سکواڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیرا کوٹ ناکے پر مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی ہے اور ایک ٹرک سے مردہ گائے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم ٹرک پرمردہ گائے لاد کر لاہور منتقل کر رہا تھا۔مجاہد سکواڈ پولیس نے شیرا کوٹ ناکے پر اسے روک کر ٹرک سے مردہ گائے برآمد کر کے ملزم کو حیدر علی گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لئے محکمہ فوڈ کواطلاع کردی اور ملزم حیدر علی کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا ہے۔
مردہ گوشت کی سپلائی ناکام‘ٹرک سے مردہ گائے برآمد‘ملزم گرفتار
Feb 16, 2023