لاہور(نامہ نگار) گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چورباپ، بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں منصور اور اس کا بیٹاسلیمان منصور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں۔ملزمان لبرٹی مارکیٹ ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کے موبائل فون چوری کرکے افغانستان بھیجتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔