میو ہسپتال خورد برد کیس‘9ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن عدالت نے میو ہسپتال میں سرجیکل آلات اور ادویات خریداری میں خورد برد کیس میں ملوث 9 ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت پر سماعت 9 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن تفتیشی افسر سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ملزمان پر میو ہسپتال میں سرجیکل آلات اور ادویات خریداری میں خرد برد کا الزام ہے، تفتیشی کے مطابق ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کیا ملزمان میں ڈاکٹر احمد عزیر قریشی، ڈاکٹر غلام فرید،ڈاکٹر رانا واجد علی،پروفیسر ڈاکٹر عمر نزیر ،ڈاکٹر عمران محفوظ ،ڈاکٹر طاہر قدیر ,ڈاکٹر نعمان اظہر ،ڈاکٹر عتیق منور،ڈاکٹر خالد محمود نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے میو ہسپتال کے کمپیوٹر آپریٹر محمد احمد, جونیر کلرک ذیشان اور شیخ الطاف نے بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...