کراچی(کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) مسابقتی کمشن آف پاکستاننے نیپرا؎ کی جانب سے موجودہ نیپر‘ ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اینڈ نیٹ میٹرنگ ریگولیشن، 2015 کو برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ فیصلہ نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے مسابقت کے حوالے سے خدشات سامنے آئے تھے۔ مجوزہ ترامیم سے نیشنل ایوریج پاور پرچیز پرائس کو نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس سے بدل د یا جاتا جس کے نتیجے میں ڈسٹری بیوٹڈ جنریٹرز، پرزیومرز ، یعنی وہ صارفین جو بجلی پیدا اور استعمال کرتے ہیں، کو قابل ادائیگی رقم میں کمی واقع ہو جاتی۔ 22 نومبر کو نیپرا کوتحفظات سے آگاہ کیا۔ نیپرا نے یقین دہانی کرائی کہ مجوزہ ترامیم پر کسی فیصلے تک پہنچنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کی آراء پر غور کیا جائے گا۔
مسابقتی کمشن کانیپرا ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن ، 2015 کو برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم
Feb 16, 2023