لاہور(کامرس رپورٹر)ایمپوریم مال لاہور میں بلس بیوٹی سٹی کے زیر اہتمام ملائشیا کی مختلف بیوٹی کیئر پراڈکٹس کو متعارف کروانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملائشیا کے سفیر اظہر مزلان اور ایمیلا امانی لی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے سفیر مزلان نے کہا کہ ملائشیا اور پاکستان کے انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔ بلس بیوٹی سٹی کو نئی پراڈکٹس متعارف کروانے پر کمپنی انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی۔ تقریب سے کمپنی کے سی ای او عرفان فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلس بیوٹی سٹی پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ ہماری تمام پراڈکٹس بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں۔
اور 100 فیصد حلال ہیں۔ جلد ہی کمپنی کی فیکٹری بھی پاکستان میں لگائی جا رہی ہے جس سے خواتین کو مقامی طور پر معیاری اور سستی پراڈکٹس مہیا ہوں گی اور پاکستان کے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ کمپنی کی سی او او انتان عزیزن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ملائشیا کے سفیر نے کمپنی ملازمین میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔