لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں قوالی نائٹ 


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم بھٹی، صدر شعبہ بزنس ڈاکٹر نوید احمد، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ( لائ) ڈاکٹر رمضان وٹو، عابد علی ، ڈاکٹر ماریہ، مس صوبیہ اور مس عمارہ عثمان سمیت فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباءو طالبات نے بھی کثیر تعداد بھی شرکت کی۔ فضل زمان انٹرنیشنل قوال گروپ نے صوفیانہ کلام اور دیگر قوالیوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ قوالی نائٹ کی محفل میں قوال کے محسور کن کلمات نے سماءباندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے طلبا کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں تاکید کی کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ اپنی نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ دیں اور اپنی یونیورسٹی کا نام ہر شعبے میں روشن کریں۔

 اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نصابی سرگرمیوں کے علاوہ طالبعلموں کو صوفی دانشوروں کے کلام اور ہدایات سے روشناس کرانا اور انہیں آگائی دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن