لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے نوجوان بیٹر طاہر بیگ نے کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار لاہور قلندرز کے ٹرائلز دینے لیہ گئے تو بے تحاشہ رش دیکھ کر واپس گھر لوٹ گئے اور وہ لیہ بہت مشکل سے پہنچے تھے کیونکہ ان کے پاس بس کا کرایہ بھی نہیں تھا اور بس کی چھت پر بیٹھ کر سفر کیا تھا۔ پھر دوبارہ خود کو ٹرائلز کیلئے تیار کیا اور ٹرائلز دیکر منتخب ہوگئے، جب وہ لاہور قلندرز میں شامل ہوئے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور اب وہ لاہور قلندرز کی طرف سے پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز ان کے آئیڈیل ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر بیٹنگ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، جب شروع میں کرکٹ کھیلتا تو لوگ باتیں کرتے تھے اب کہتے ہیں کہ نہیں آپ نے اچھے کیلئے محنت کی۔ وہ ایک مکمل کرکٹر بننا چاہتے ہیں، انہیں کرکٹ میں فِنشر بننا ہے تاکہ لوگ صلاحیتوں کی تعریف کریں۔ کرکٹ ان کا جنون ہے اورکرکٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
لاہور قلندرز کیلئے منتخب ہوا تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا : طاہر بیگ
Feb 16, 2023