شاہین شاہ آفریدی ‘ حارث رؤف قلندرز ہاکی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قلندرز ہاکی لیگ کا اعلان کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہا ہے کہ جس طرح پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام سے کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملا اسی طرح ہاکی کے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ ہاکی کا سنہری دور واپس آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کراچی اور حارث رؤف لاہور ہاکی ٹیم کے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔لاہور قلندرز کی قیادت کرنے والے شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی ہوگئی تو مجھے بہت خوشی ہوگی، کھیلوں سے گہرا لگاؤ ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اس کا فروغ ضروری ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کو آباد رکھنا اور اسے ترقی دیناہوگا، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو چلانا ہے، مجھے ہاکی کا زیادہ علم نہیں ہے، ہر چیز اپنے مراحل سے گزر کر ہوتی ہے، ہاکی لیجنڈز کیساتھ مل کر کام کریں گے۔قبل ازیں قلندرز  پلیئر ڈویلپمنٹ ہاکی پروگرام کے تحت سندھ حکومت، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ ہوا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ، لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید، سابق ہاکی کپتان و چیف سلیکٹر اولمپئن کلیم اللہ اور اولمپئن ناصر علی بھی موجود تھے۔عاطف رانا نے کہاکہ کرکٹ کی طرح ہم ہاکی میں بھی پلیئر ڈویلپمنٹ کرنا چاہتے ہیں،کراچی اور لاہور کی دو ٹیمیں بنائیں گے، ہر ٹیم کیلئے ملک بھر سے 22،22 کھلاڑیوں کا اہلیت کی بنیاد پر انتخاب کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منعقد کرائی جائیگی، تمام کھلاڑیوں کو ایک سال کی سکالر شپ دی جائیگی۔
، ان ٹیموں کو دنیا کے مختلف ممالک کے دورے بھی کرائے جائیں گے، شراکت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ حکومت کا تعاون قابل قدر ہے، ہمارا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔قومی فیڈریشن کے سیکرٹری سید حیدر حسین نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کیلئے لاہور قلندرز کی کاوش قابل قدر ہے، پروگرام سے مستقبل میں اچھے کھلاڑی سامنے آنے کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...