اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی سالانہ آٹھواں میلہ کی افتتاحی تقریب آج 16 فروری شام 5 بجے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوگی جس کے مہمان انجینئر امیر مقام، ڈائریکٹر ثقافت سندھ منور علی مہیسر اور گلگت بلتسان کے وزیر ثقافت راجہ ناصر شریک ہونگے۔ تین روزہ میلہ کی میں ملک کی تین درجن سے زائد علاقائی زبانوں کے 100 سے زائد مصنفین، دانشور اور شاعر شرکت کر رہے ہیں۔19 فروری اتوار کو سیشن کا اختتام ہوگا،پہلے دن تھیٹر "لکیر" پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اختتام پر مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے مختلف شاعر اپنی زبانوں کی نمائندگی کریں گے۔
مادری زبانوں کے سالانہ آٹھو یں ادبی میلہ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
Feb 16, 2023