اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر گمشدہ اشیا ء مسافر کو واپس کر دی گئیں


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر گمشدہ اشیا ء مسافر کو واپس کر دی گئیں،ان اشیا میں ، نقدی، قیمتی گھڑیاں وغیرہ سمیت دیگر سامان  تھا،اسلام اباد ائرپورٹ پر ایک افغان شہری اپنا بیگ بھول گیا جس میں 2500 امریکی ڈالر یا ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی یہ مسافر اسلام آباد سے دوحہ جاتے ہوئے بین الاقوامی روانگی میں ایف آئی اے/امیگریشن کانٹر پر اپنا بیگ بھول گیا تھاسی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق کے بعد بیگ مسافر کے بھیجے ہوئے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن