ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہونے پرصدر اور جنرل سیکریٹری سمیت پانچ نشستوں پر مجموعی طور پر10 امیدوار میدان میں آگئے سینئر نائب صدراور مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پرچھ امیدوارپہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو گئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صدارت کی نشست پر تنویر اقبال خان اور سید شجاعت حسین کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا نائب صدر کی نشست پر راجہ گل زمان اور عابد حسین عابد امیدوار ہوں گے جنرل سیکریٹری کی نشست پر شوکت محمود ستی اور راجہ طاہر محمود ون ٹو ون مدمقابل ہوں گے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لئے سمیرا یوسف اور ماریہ جاوید کے درمیان مقابلہ ہوگا لائبریری سیکریٹری کی نشست پر عمران خالد اور شیخ محمد آصف امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار زاہدہ ایاز پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔
 اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر چوہدری ظہور اقبال منہاس جبکہ مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پر جمیل اصغر بٹ، ملک شہباز رشید، محمد فواد زیاد، خواجہ عمیر اصغر اور سید دلدار حسین شاہ بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں امیدواروں کے خلاف اعتراض اور اپیلیں 16 فروری کو دائر ہوں گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 17 فروری کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابات کے لئے پولنگ 25 فروری کو ہوگی شیخ محمد یعقوب کی سربراہی میں 15 رکنی الیکشن بورڈ انتخابی عمل کی نگرانی کررہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن