راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی کمرشل عمارت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہائیکورٹ روڈپر تین غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں گلریز ہاؤسنگ سکیم میں تین پلازے سر بمہر کر دیئے ہیں اور بوستان خان روڈ پرچھ دکانیں سربمہر کر دی ہیں آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی و غیر مجاز رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں تاکہ غیر قانونی ڈیویلپمنٹ پر قابو پایا جا سکے۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی کمرشل عمارات کیخلاف کارروائی
Feb 16, 2023