راولپنڈی کے شہری19فروری کو مریم نواز کا شاندار استقبال کرینگے،شکیل اعوان 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کا 19 فروری کو راولپنڈی کے شہری شاندار اور تاریخی استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاس اقبال روڈ میں سابق چئرمینوں، وائس چیئرمینوں، سابق کونسلروں، مسلم لیگی کارکنوں اور معززین شہر کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی زیب النسااعوان، تحسین فواد،چودھری انعام ظفر،،مرزا منصور بیگ،مقبول احمد خان، ملک وسیم اعوان ،چودھری عمر مشتاق، یاسین خان، چودھری عابد مٹھو، شیخ ارشد، ناصر خان مہمند ،ڈاکٹر شفقت حسین ملک ،عصمت اللہ خان، راجہ افتخار خاری، شیخ فرحان، حاجی ر یاض، نوید شاہ، صالحین قریشی ،عرفان عظیم مغل ،یامین کیانی، راجہ جمیل، راجہ فیصل،نورین ایڈووکیٹ، ثمینہ شعیب، روبینہ شفیق، ندا خان، عامر بٹ،چوہدری اختر بھولا، عبدالخالق منا،سیف اللہ خان،ایم اے ہارون شیخ ،رانا ندیم ظفر ،حاجی محمد خان، ناصر ایوب ،سکندر شاہ، راجہ ارشد زیب عباسی ،اخلاق عباسی ،عابد رزاق عباسی ،امجد عزیز چودھری، اکرم مہمند، نذیر کشمیری، شیخ عبدالرحیم،، ملک شہزاد کلیامی ،ملک شہرام، راجہ شکیل افضل، ملک ہاسر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن