الفاء اسکولنگ سسٹم کے زیراہتمام دوروزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد


کراچی (اسٹاف رپورٹر) الفااسکولنگ سسٹم کے زیراہتمام دوروزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباء کو نماز، روزہ ودیگر دینی ارکان اور دیگر فرائض وواجبات سمیت اخلاقی ونظریاتی آداب سکھائے گئے۔اس کے علاوہ حسن قرأت ،حمدونعت اور تقاریر سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے جن سے طلباء نے خوب استفادہ کیا۔ کیمپ میں پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز ہارون، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ابوحمزہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ضلع ملیر کے صدر ارشادمیمن، ضلع کورنگی کے جنید رائو، گڈاپ ٹائون کے صدر انجینئر میرولی خان، محمدرفیق، گڈاپ ٹائون کے جنرل سیکریٹری راناعدنان، معروف بزنس مین آفتاب اقبال، پروموٹرزگرامر اسکول کے پرنسپل بشارت ،ارسلان ودیگر ماہرین تعلیم بھی شریک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویز ہارون نے کہاکہ  الفاء اسکولنگ سسٹم رول ماڈل کا کرداراداکررہاہے، دیگر تعلیمی ادارے بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کریں جہاں بچوں کی ذہنی تربیت ہوسکے اور آگے جاکر ملک وقوم کی ترقی میں اپنامثبت کردار اداکریں۔اس موقع پر دیگر شرکاء نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ کیمپ میں آمد پر الفاء اسکولنگ سسٹم کے سی ای او میاں محمدمقصود نے تمام مہمانان گرامی کو تحائف پیش کئے اور ان کا شکریہ اداکیا جبکہ الفاء اسکولنگ سسٹم کے ڈائریکٹر محمدیوسف نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

ای پیپر دی نیشن