پولیس زیادتیوں سے تنگ، ماں،بیٹا،بیٹی  کی پریس کلب پر خود سوزی کی کوشش 


نواب شاہ (محمداسلم منیر )دولت کالونی کی رہائشی افروز عباسی اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ پریس کلب پہنچی اور اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے وہاں موجود صحافیوں نے بچالیا انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ائرپورٹ تھانہ کی پولیس نے زیادتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، آئے روز ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوکر ہراساں کرتی ہے اور میری معذور ماںسمیت پورے گھر کو بے جا تنگ کررہی ہے گذشتہ روز بھی ائرپورٹ پولیس نے گھر میں داخل ہوکر میرے گاڑیوں کے مستری بھائی مرتضیٰ عرف کالو عباسی کو گرفتار کیا ،ایک کلو چرس لگاکر مقدمہ درج کر دیا، انہوں نے ڈی آئی جی،ایس ایس پی شہید بینظیر آباد  سے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اگر میرا بھائی چرس کے معاملے ملوث ہو تو اسے سزا دی جائے بصورت دیگر ائرپورٹ پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،ورنہ میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود سوزی پر مجبور ہونگی جس کی تمام تر ذمہ داری ائرپورٹ پولیس پر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن